• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بیٹے کی محبت میں باپ کی نئی گاڑی خریدنے کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹوز/ ایکس
فوٹوز/ ایکس

14 سال سے گاڑی نہ بدلنے والے شخص نے بیٹے کے پہلے سفر میں مشکل ہوتے پیش آنے کے بعد اگلے ہفتے نئی کار خرید لی، بچے کی ماں نے باپ کی بیٹے سے محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک خاتون کانو پریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر باپ کی بیٹے سے محبت کی ایک جذباتی کہانی شیئر کی ہے، جس نے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے۔

کانو پریا نامی صارف نے سوشل میڈیا پر دو تصویریں شیئر کیں، پہلی میں ان کے شوہر اپنی 14 سال پرانی کار میں نظر آتے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ نئی گاڑی چلاتے دکھائی دیتے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق شوہر نے کبھی کار اپ گریڈ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی، لیکن ایک مختصر سفر کے دوران بچے کو تکلیف ہوئی تو انہوں نے اگلے ہی ہفتے نئی کار خرید لی۔

کانو پریا نے لکھا کہ میرے شوہر نے کبھی گاڑی اپ گریڈ کرنے کا نہیں سوچا، کہتے تھے ‘یہی ٹھیک ہے،  لیکن ایک چھوٹے سفر میں بچے کو دقت ہوئی تو اگلے ہی ہفتے نئی گاڑی لے آئے۔ 

خاتون کی پوسٹ نے چند ہی گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے۔ صارفین نے والد کے جذبے کو سراہتے ہوئے تبصرہ کیا کہ "کامل باپ" اسی کے لیے تو باپ دن رات محنت کرتا ہے۔

کانو پریا نے واضح کیا کہ بچے کی سیٹ فٹ نہیں ہو رہی تھی، گاڑی کی سسپنشن کمزور تھی اور اسٹریلر کے لیے جگہ بھی کم تھی، جس سے سفر میں جھٹکے زیادہ محسوس ہو رہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ مثال ثابت کرتی ہے کہ چھوٹے فیصلے بھی خاندان کی خوشیوں کو بڑا بنا دیتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید