ٹیک ارب پتیوں ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کے روبوٹ آرٹ بیزل میامی میں توجہ کا مرکز بن گئے۔
آرٹ بیزل میامی بیچ میں آنے والے وزیٹرز اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب بیپل نے اپنی نئی انسٹالیشن پیش کی، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔
آرٹسٹ کی نئی تخلیق ریگولر اینیملز میں اینیمیٹرونک یعنی روبوٹک کتے شامل تھے جنہوں نے ٹیک ارب پتیوں ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کے چہرے جیسے حیران کن ماسک پہنے ہوئے تھے، یہ ماسک معروف ماسک آرٹسٹ لینڈن مائر نے تیار کیے تھے۔
روبوٹک کتے دورانِ نمائش مختلف جگہوں پر گھومتے ہیں، رک کر تصاویر لیتے ہیں اور پھر اسی شخص کے آرٹسٹک انداز یا شناخت سے میل کھاتا ہوا این ایف ٹی پرنٹ نکالتے ہیں، جس کا ماسک وہ پہنے ہوتے ہیں۔
زکربرگ والا روبوٹ میٹاورس سے ملتے جلتے امیجز بناتا ہے، جبکہ مسک کا روبوٹ بولڈ اور روبوٹک طرز کا آرٹ تخلیق کرتا ہے، البتہ بیزوس کا روبوٹ کوئی آرٹ نہیں بناتا، لیکن بیپل کے مطابق اس کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ وہ کس طرح لوگوں کے دنیا کو دیکھنے کے انداز کو متاثر کرتا ہے۔