• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء اور پولیس میں تصادم، کئی افراد زیرِ حراست

کراچی کی شارعِ فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔

شارع فیصل، ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء پھر جمع ہوئے، شرکاء نے  سڑک کو بند کر دیا، پولیس نے کچھ دیر بعد ریلی کے شرکاء کو منتشر کر دیا، جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگیا۔

پتھراؤ کی وجہ سے پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے ٹوٹ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے، شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

سندھی ثقافتی دن سے متعلق شارع فیصل پر ریلیوں کے باعث شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جسے بعد ازاں کھول دیا گیا۔

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

بعد ازاں ایئر پورٹ جانے والے شارع فیصل کے ٹریک پر ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء پھر جمع ہو گئے جنہوں نے سڑک کو بند کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس صورتِ حال کے دوران میٹروپول سے آنے والے ٹریفک کو لکی اسٹار بھیجا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نےریلی کے شرکاء کو منتشر کر دیا، جس کے بعد ٹریفک ایک بار پھر بحال ہو گیا۔


قومی خبریں سے مزید