• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بین الاقوامی فورس امن مسلط کرنے نہیں، قیامِ امن کیلئے ہونا چاہیے: مصر

مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالاطی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالاطی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس قیامِ امن کے لیے ہونی چاہیے نہ کہ امن مسلط کرنے کے لیے۔ 

غزہ میں امن فورس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مصری وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات ہو، تاکہ فریقین جنگ بندی کی پابندی کریں۔

بدر عبدالاطی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیے، رفح کراسنگ کو امداد کی ترسیل اور مریضوں کے لیےکھلا رہنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید