• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب ہیں: نیتن یاہو

نیتن یاہو(فائل فوٹو)۔
نیتن یاہو(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں ماہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، فلسطین کے ساتھ قابلِ عمل امن راستہ موجود ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عرب ریاستوں کے ساتھ وسیع امن کے لیے بھی راستہ موجود ہے۔ 

اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ سیاسی طور پر مغربی کنارے کا الحاق اب بھی زیربحث ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کے دوسرے مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید