اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پا کستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو150 ڈالر الائونس دیا جاتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے جبکہ ان کی آمدورفت اور رہائش بھی فیڈریشن کے ذمہ ہوتی ہے۔جنگ سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ آفیشلز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر21 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ ان رولز میں ردو بدل ایک سے دو ہفتہ تک کرلیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہورہا کھلاڑیوں کو بھی معاشی طور پر مزید مضبوط کررہے ہیں۔