• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب

کمانڈر پاسدران انقلاب میجر جنرل پاک پور—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کمانڈر پاسدران انقلاب میجر جنرل پاک پور—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سربراہ پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج کے اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گزشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہوجائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔

کمانڈر پاک پور نے گزشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ میں سامنے آنے والی اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، ہم تکنیکی اور حربی اعتبار سے آج کسی بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید