بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے اپنی ’اماں‘ (ساس) شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پر انکے لیے جذباتی برتھ ڈے میسیج تحریر کیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ کرینہ نے اپنی ساس اور ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئن شرمیلا ٹیگور کی 81ویں سالگرہ انکی شاندار تصاویر، دل کو چھو لینے والے پیغامکے ساتھ منائی۔
آئیکونک اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے آج (8 دسمبر) کو اپنی 81ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر ان کے مداحوں، دوستوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، لیکن سب سے زیادہ دل کو چھونے والا پیغام ان کی بہو کرینہ کپور خان کی جانب سے آیا۔ کرینہ، جو شرمیلا ٹیگور کو پیار سے اماں کہتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شرمیلا ٹیگور کی خوبصورت اور دل کو موہ لینے والی تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی۔
ان میں سے پہلی تصویر میں شرمیلا ٹیگور اپنے بیٹے سیف علی خان اور پوتے تیمور کے ساتھ نظر آرہی ہیں، اس پر کرینہ نے ہیپی برتھ ڈے اماں لکھا ہے۔
دوسری تصویر میں، کرینہ اپنی ساس کے ساتھ چلتی نظر آرہی ہیں، جس میں کیپشن لکھا: ہمیشہ آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں۔
تیسری تصویر میں شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور یا جیہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ جس پر کرینہ نے کیپشن ہمیشہ دل سے۔ جبکہ تینوں تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا: سالگرہ مبارک ہو پیاری ساس۔