بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی ایک پرواز میں کبوتر اچانک طیارے کے اندر پہنچ گیا، جس نے مسافروں کو حیران بھی کیا اور محظوظ بھی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبوتر جہاز میں ادھر ادھر اُڑ رہا ہے جبکہ مسافر ہنستے، ویڈیو بناتے اور اسے باہر کی جانب اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک مسافر تو اسے پکڑنے کی کوشش بھی کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ باقی حیرت سے منظر دیکھتے رہتے ہیں۔
مسافر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’فلائٹ میں سرپرائز گیسٹ، مزاح اور خوشی کا لمحہ۔ خوب لطف آیا۔
پوسٹ میں دیے گئے ہیش ٹیگ سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعہ وڈودرا جانے والی پرواز میں پیش آیا۔
ویڈیو کے کمنٹس میں لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔