عمر صرف ایک ہندسہ ہے، سیکھنے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ اس بات کو تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر سکھ رام داس نے سچ ثابت کر دکھایا ہے اور انھوں نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔
سکھ رام داس نے جو 8 بیٹوں اورایک بیٹی کے والد ہیں، انھوں نے 74 سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور 79 برس کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کرلی۔
انکا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کی ڈگری کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے لیے اور اپنے علاقے کے غریب عوام کی زمینوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دینا ہے۔
سکھ رام داس نےمسائل کا حل تلاش کر کے نئی نسل کے لیے ایک عملی مثال قائم کی ہے۔