• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس کے حصص فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،اسحاق ڈار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز عوام کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص فروخت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اورآئی پی اوز لانے کا حتمی فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کرلیا جائے گا ، دوسری جانب ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص فروخت کئےجائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی بورسا اسٹاک مارکیٹ نے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے ایک ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ ڈالا ۔ رواں سال کے آغاز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 20 فیصد بہتری آئی ہے ۔
تازہ ترین