• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ خان کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے۔

اراکینِ قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہد خٹک، خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین مینا خان، شفیع جان و دیگر رہنما بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری فیکٹری ناکے پر موجود ہے۔

اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی۔

علیمہ خان کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں اور کارکنوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو اس لیے پیچھے کر رہی ہوں کیوں کہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں، ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟ ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں، صحافی سوچ کر بات کیا کریں ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔

دوسری جانب روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا وقت ختم ہو گیا۔

آج بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے مشاورت کی۔

اس مشاورت میں ثناء اللّٰہ مستی خیل، ڈاکٹر شبیر قریشی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید