پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز اسپتال) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانیٔ چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو مسترد کر دیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سرکار کی کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو نہیں مانتے، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات ہو تو کیا کریں، ہم پر امن طریقے سے یہاں آتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے ہماری پارلیمانی کمیٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں، پارلیمانی کمیٹی کی بات چیت بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات سے متعلق تو درست ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کیسا ہو گا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے، ہمارا احتجاج اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔