ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 37 تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر کی قومی ایئر کی دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
کراچی سے سکھر کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی 16 اور لاہور کی 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی 5 اور پشاور کی بھی 5 پروازوں میں تاخیر ہے۔