پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت بارا کوڈا مشق 2025 کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد کے مطابق آج سمندر میں تیل کے رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی، سمندر میں تیل پھیلنے پر فوری ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور نیوی نے سمندر کی حفاظت کے مختلف طریقہ کار سے کامیابی حاصل کی ہے، بارا کوڈا مشقوں میں 20 سے زائد ممالک کے 39 مندوبین شریک ہیں۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق گزشتہ روز لینڈ فیز میں ریسکیو مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔