• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: خواتین ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کا الزام، بھارتی نوجوان گرفتار

--سوشل میڈیا
--سوشل میڈیا

کینیڈا کے شہر مِسی ساگا میں ایک 25 سالہ بھارتی نوجوان کو متعدد طبی مراکز میں خواتین ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے مختلف کلینکس میں جعلی طبی مسائل کا بہانہ بنا کر آتا اور چیک اپ کے دوران خواتین ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہراساں کرتا۔

ملزم بعض مواقعوں پر جھوٹی شناخت استعمال کرتا اور خود کو اکاش دیپ سنگھ کے نام سے متعارف کرواتا تھا۔ یہ واقعات کئی مہینوں کے دوران مختلف مقامات پر پیش آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ویبھَو کو 4 دسمبر کو حراست میں لیا گیا اور وہ اس وقت ضمانت کی سماعت کا منتظر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویبھو کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں عوامی مقام پر نازیبا حرکات، فائدہ حاصل کرنے کی نیت سے شناختی فراڈ اور جعلی شناختی دستاویزات رکھنا شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید