• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے باعث سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11:44 پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گھرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام نے ہوکائیڈو اور دیگر علاقوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے قریب سمندر میں ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

سونامی ایڈوائزری، سونامی وارننگ سے کم سطح پر ہوتی ہے جس سے علاقے میں رہنے والوں کو محض سمندر سے دور رہنے کی تاکید کی جاتے ہے، ایڈوائزری کے تحت لوگوں کے انخلاء کی ضرورت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ پیر کی رات بھی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے اور ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید