• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ کے لرزہ خیز قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

--کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سوئٹزرلینڈ میں سابق مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ اور مس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ 2007ء کرسٹینا یوکسیمووِچ کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ باقاعدہ طور پر اِن کے شوہر کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ماڈل اور کیٹ واک کوچ کرسٹینا یوکسیمووِچ کے 43 سالہ شوہر پر الزام ہے کہ اس نے فروری 2024ء میں اپنی 38 سالہ اہلیہ کا گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش کے بےرحمی سے ٹکڑے کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے چاقو اور باغبانی کے اوزار کا استعمال کیا جبکہ جسم کے کچھ حصوں کو بلینڈر میں پیس کر کیمیائی محلول میں ضائع کرنے کی بھی کوشش کی۔

کرسٹینا یوکسیمووِچ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق خاتون کے متعدد اعضاء الگ کیے گئے، ریڑھ کی ہڈی کے ٹکرے اور سر دھڑ سے جدا کیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اہلیہ کے جسم کے ٹکڑے کرتے وقت اپنے موبائل فون پر یوٹیوب ویڈیوز بھی دیکھ رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا  کی لاش کے کچھ باقیات خاتون کے والد کو اس وقت ملے جب اُنہوں نے گھر کے لانڈری روم میں ایک کالی تھیلی میں سنہری بالوں کو دیکھا۔

ابتدائی طور پر ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو مردہ حالت میں پایا جبکہ رواں سال مارچ میں اس نے اعتراف کر لیا قتل اس نے ہی کیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اِس نے یہ سب اپنے دفاع میں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید