• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے میوزیم سے 600 قیمتی تاریخی نوادرات چوری

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانوی شہر بریسٹل میں واقع ایک میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے کئی بھارتی نوادرات بھی شامل ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واردات 25 ستمبر کی شب ایک سے دو بجے کے درمیان برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آئی۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار مشتبہ افراد سی سی ٹی وی میں نظر آئے ہیں جن کی جسمانی ساخت کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چوری شدہ نوادرات میں ہاتھی دانت سے تیار کردہ بدھ مت کا مجسمہ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک افسر کی بیلٹ بَکل بھی شامل ہے۔ 

پولیس کے مطابق یہ نوادرات تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل تھے جن کا ضائع ہونا شہر کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور متاثرہ فریقین سے رابطے کے ذریعے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے عوام سے مشتبہ افراد کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اپیل واقعے کے دو ماہ بعد کیوں جاری کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید