کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ افسر نے فارم 33 جاری کردیا ہے، جس میں امیدواروں کے نام اور ان انتخابی نشانات شامل ہیں۔ پی ایس 9 شکار پور ۔III کی یہ نشست سابق اسپیکر و رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس پر الیکشن 14 دسمبر 2025ء کو ہوں گے۔