• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر عاشق نے محبوبہ کو قتل کر دیا


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں ایک شخص نے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر اپنی محبوبہ کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا یہ اندوہناک واقعہ لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، خاتون نے جھگڑے کے دوران مرد پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے مرد زخمی ہو گیا، جس کے بعد مشتعل ہو کر زخمی شخص نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز دونوں نے ہوٹل میں چیک اِن کیا تھا، دورانِ قیام خاتون نے اپنے ساتھی امیت نشاد پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا، جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بڑھنے پر خاتون نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے نشاد کے جنسی اعضا کو نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کا خون بہنے لگا۔

حملے سے برہم ہو کر ملزم نے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، تاہم شدید زخمی ہونے کے باعث اسے علاج کے لیے چندی گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی جس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے معاملے پر  مقدمہ چل رہا تھا،   اسی عرصے میں اس کی امیت نشاد سے ملاقات ہوئی تھی۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید