• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دے دیا، بھارتی انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ایرون جارج نے 85 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، کنشک چوہان 46 اور کپتان ایوش مہاترے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3- 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نقاب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے باعث میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو297 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید