ایشز سیریز کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے آسٹریلوی میڈیا سے تعلقات ناخوشگوار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے سیکیورٹی اسٹاف کا برسبین اور ایڈیلیڈ میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے جھگڑا ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش سیکیورٹی اسٹاف نے مقامی چینل کے کیمرا مین کو دھکے دیے۔
اس معاملے پر ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت مناسب پلیٹ فارم پر کریں گے۔
علاوہ ازیں برسبین میں آسٹریلوی میڈیا نے انگلش کھلاڑیوں کی بغیر ہیلمٹ اسکوٹی چلانے کی تصاویر بھی شائع کی تھیں۔