مشہور ویڈنگ فوٹوگرافر جوزف رادھک نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
جوزف رادھک نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری شادی2017ء میں ہوئی اور اسی سال میں نے اور میری ٹیم نے ویرات اور انوشکا کی شادی کی فوٹوگرافی کی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ویرات اور انوشکا کی شادی بالکل کسی گھر کی پارٹی جیسی محسوس ہوئی کیونکہ ہر کوئی اپنی مرضی سے جیسے چاہے انجوائے کر سکتا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریب میں صرف 40 افراد نے شرکت کی جس میں ان کی فیملی، قریبی دوست اور میک اَپ آرٹسٹ شامل تھے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی پہلی ملاقات 2013ء میں ایک ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے چھپائے رکھا اور پھر 2017ء میں اٹلی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔