شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کا گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد کا دورہ کیا بد نظمی اور ناقص صورتحال پر تمام سٹاف کو انکوائری کے لئے طلب کر لیا۔ڈی سی او نے سکول کے بد ترین نظام پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن کو فوری تمام سکولو ں کا جائزہ لینے اور معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔