• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں‘ چیئرمین چائلڈ رائٹس کمیٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) 16 دسمبر 2014ء پاکستان کی تاریخ کا وہ المناک دن ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا،اسروز آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں معصوم طلبہ، اساتذہ اور عملے کے افراد شہید ہوئے،آج اس سانحے کو 11 سال بیت چکے ہیں، مگر اس کے زخم اب بھی تازہ ہیں اور اس کی یادیں قوم کے اجتماعی شعور میں نقش ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین چائلڈ رائٹس کمیٹی ساؤتھ پنجاب اور سول سوسائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی 11 ویں برسی کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک تعلیمی ادارے پر حملہ نہیں تھا بلکہ علم، امن اور مستقبل پر کاری ضرب تھی جب کہ نیشنل ایکشن پلان، سیکیورٹی اصلاحات اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے اقدامات اسی عزم کی مثالیں ہیں۔