• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)  پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی 29 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب گزشتہ روز مرکزی امام بارگاہ آستانہ حضرت پیر لعل شاہ مشہدی سرکار میں منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے کہا کہ پیر سبطین رضا مشہدی شہید کی زندگی دین اسلام کی خدمت، امن و رواداری اور اتحاد امت کے فروغ کے لیے وقف تھی،تقریب کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی، ملک میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،برسی میں علامہ علمدار نقوی، علامہ اقتدار نقوی ،علامہ مجاہد گردیزی ،علامہ کاشف حیدری، علامہ علی حسن کاظمی، علامہ محمد رضا رضوی، ذاکر غیور صابر ،مخدوم سہیل گیلانی سجادہ نشین اچ شریف دربار، مخدوم غلام مصطفی گیلانی، سید احمد مجتبی گیلانی، احسن مہے، مخدوم عباس شمسی ،محتشم نقوی ،انیس نقوی ،شاہد چاون، سخاوت سیال سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔