• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں عبدالرحمٰن سے ڈاکو 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مزمل حسین سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لیا، تھانہ گلگشت کے علاقے میں شاہد سے ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عدنان سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ابو عکاشہ سے ڈاکووں نے موبائل فونز لوٹ لیے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں سجاول صدیق سے ڈاکو 45ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اسلم کاتار،سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عبدالباسط اور نذیر کے موبائلفونز، اقبال کا موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد اقبال کا سامان،سٹی جلال پور کے علاقے میں اعظم کی بکریاں،سیتل ماڑی کے علاقے میں عزیز الحق اور حمید کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں خلیل احمد کی موٹر سائیکل، لوہاری گیٹ کے علاقے میں ارشد کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں عبداللہ کا کٹا، اسماعیل کےدو لاکھ باسٹھ ہزار، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں صفدر حیات کا موبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں انوشے کا موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں اظہر کی موٹر، وریام کا میٹر بجلی، قادر پورراں کے علاقے میں منیر، کینٹ کے علاقے میں نادر کی موٹرسائیکلیں، چہلیک کے علاقے میں عمر اشفاق کی کیبل، شاہ شمس کے علاقے میں شان کی نقدی ایک لاکھ، ممتاز آباد کے علاقے میں صوفیہ بی بی کاسونا وغیرہ، زاہد عباس کی موٹرسائیکل اور مبشر اکرم کےچالیس ہزار روپے اور موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔