ملتان(سٹاف رپورٹر)نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن 23دسمبر کو ہوگا ،ایم این اے علی قاسم گیلانی صدارت کریں گے بتایاگیا ہے کہ گورنر سیکرٹریٹ پنجاب نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کے چوتھے کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے جاری کردہ مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب و چانسلر نے قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی کو اپنی جانب سے یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن کی صدارت کے لیے نامزد کر دیا ہے ۔