• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمستانی قبیلہ اتحاد اور اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہے، نور محمد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سرمستانی نوتکزئی قبیلہ کا ایک اجلاس بزرگ رہنماء ٹکری نور محمد درویش نوتکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سردار صاحب نوتکزئی ٹکری حکیم نوتکزئی حاجی غلام حسین نوتکزئی واحد بخش فقیر محمد نوتکزئی ایس بی کیو آر ٹی کے مرکزی صدر غلام حسین مومن سرمست رسول بخش عرف راجہ نوتکزئی ملک محمد اشرف نوتکزئی ٹکری محمد وفا نوتکزئی ٹکری میر حسن نوتکزئی اور قبیلے کے معتبرین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اجلاس سے ٹکری نور محمد درویش نوتکزئی اور منیر احمد خان نوتکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمستانی قبیلہ پورے پاکستان میں موجود ہیں لیکن آپس میں قومی اتحاد اور اتفاق اور یکجہتی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کئی مسائل کا شکار ہیں قومی اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور بھی ایک خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ سرمستانی ایک ہنر مند اور محنت کش قبیلہ ہے اور بلوچ تاریخ میں اس قبیلے کو اہم ترین مقام حاصل رہا ہے سر مستانی قبیلہ نا علمی بے اتفاقی بے اتحادی کا شکار ہے تعلیم کی کمی کی وجہ سے آج سرمستانی قبیلہ دوسری اقوام سے کافی پیچھے ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اور تعلیم ہر قوم کی پہچان ہے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں کو جب فتح ہوئی تو جو کفار قیدی بنے تھے حضورﷺ نے فرمایا تم میں سے جو بھی مسلمانوں کے دس افراد کو پڑھنا لکھنا سکھائے گا اسے آزاد کردیا جائے گا یہ ہے تعلیم کی اہمیت اور اس کے فوائد اسی لئے ہمیں چاہیے کہ اہم اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم دیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے مقررین نے کہا کہ ہم اس قبیلے کو متحد کرنے نکلے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان یافتہ نوجوان آگے آکر ہمارا ساتھ دیں قوم کی ترقی میں تعلیم یافتہ نوجوان کا کردار ہمیشہ اہم ہوتا ہیں ہماری تنظیم قبائلی نظام کے خلاف نہیں ہیں مگر ہمارے اندر رہتے ہوئے سسٹم کو غلط چلانے والوں کیخلاف ہے قوم کو پسماندگی اور تاریکیوں سے نکالنے کیلئے سرمستانی قوم نوتکزئی بلوچ کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی جس کے سرپرست اعلیٰ ٹکری نور محمد درویش نوتکزئی بلوچ منتخب اور باقی عہدیداروں کا اعلان آئندہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا اہم مقصد اور اس کا منشور یہ ہے قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیلئے جدوجہد کرنا قوم میں دینی اور دنیاوی تعلیم کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کرنا قوم سے صح اور دیگر شعبوں میں بھر پور تعاون اور سہولیات فراہم کرنا قوم کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا قوم کو ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے جدجہد کرنا قوم کے خانہ بدوشوں کیلئے مستقل آباد کاری کیلئے جدوجہد کرنا قوم کے ضعیف العمر افراد کیلئے خود روزگار سکیم عمل میں لانا قوم کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، لوکل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ اور دیگر ضروری کاغذات کیلئے جدوجہد کرنا ۔
تازہ ترین