ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپانی وزیراعظم کا تائیوان سے متعلق بیان، چین برہم، تعلقات میں اچانک سرد مہری،تجارتی روابط متاثر، دونوں ممالک نئی سفارتی کشیدگی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی وزیرِاعظم سانائے ٹاکائیچی کا پارلیمنٹ میں دیا گیا بیان، جس میں انہوں نے کہا کہ تائیوان پر چین کی ممکنہ فوجی کارروائی جاپان کے لئے “بقا کا بحران” ہوگی، خطے میں دھماکے کی آواز بن کر گونجا۔ چین نے اسے “سرخ لکیر پار کرنے” کے مترادف قرار دیتے ہوئے نہ صرف سخت الفاظ میں احتجاج کیا بلکہ عملی اقدامات بھی شروع کر دیئے۔