بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھرکے ایس ایچ او ز کے نام ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ اس سے ہونے والے حادثات کو روکاجاسکے، 14اگست کے موقع پر نوجوان موٹر سائیکلوں کے سلنسر نکال کر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز خاص طور پر سٹی سرکلز کے ایس ایچ اوز کو سختی سے حکم دیا ہے کہ وہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائیاں کریں،محافظ اسکارڈ اور ٹریفک پولیس بلا امتیاز کارروائیاں کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع سے بچایا جاسکے۔