• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،کانگوکے بعد ڈینگی کا بھی حملہایک مریض کی رپورٹ پازیٹو آگئی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کانگوکے بعد ڈینگی کا بھی ملہ، ڈینگی فیور میں مبتلا مریض ہسپتال بی وی ایچ میں داخل، ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی، تفصیلات کے مطابق بی وی ایچ ہسپتال میں کانگووائرس کے حملے اوراس میں ایک ڈاکٹر کے جاں بحق ہوجانے کے بعد سے ہسپتال میں کانگووائرس کے حوالے سے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہاتھاکہ گزشتہ روز چشتیاں کارہائشی آصف ڈینگی فیور میں مبتلاہوکر ہسپتال بی وی ایچ داخل ہوا جس کی علامات دیکھتے ہوئے اس کے ٹیسٹ کروائے گئے تواس میں ڈینگی پازیٹو نکل آیاجس کوفوری طورپر ڈینگی وارڈ میں منتقل کرکے اس کاعلاج شروع کردیاگیا۔ اس حوالے سے ایم ایس بی وی ایچ نے بتایاکہ آصف پھولوں کاکاروبار کرتاتھا اوراکثر کراچی آتاجاتاتھا چند روز پہلے بھی وہ کراچی سے واپس آیاتوبخار میں مبتلاہوگیا اوربی وی ایچ داخل کیاگیا۔
تازہ ترین