• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، زیادتی کیس، چیئرمین یونین کونسل 15نااہل، الیکشن کمیشن نے 24اگست کو دوبارہ الیکشن کااعلان کردیا

بہاولپور(سٹی رپورٹر) زیادتی کیس میں چیئرمین  یونین کونسل 15 کو نا اہل  قرار دیدیا گیا الیکشن کمیشن نے مذکورہ یونین کو نسل میں 24اگست کو دوبارہ الیکشن کااعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور ضلع کونسل کی یونین کونسل نمبر15جندو مسن سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر ملک محمدعارف بلدیاتی انتخابات میں بطورچیئرمین کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد مذکورہ چیئرمین ایک زیادتی کیس میں گرفتار ہوگئے اور عدالت سے انہیں سزا ہوگئی اور وہ چیئرمین کے عہدہ کے لئے بھی نااہل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے یونین کونسل 15ضلع کونسل بہاولپور کے لئے دوبارہ الیکشن شیڈول کااعلان کردیاہے جس کے مطابق 24اگست 2016ء کو اس یونین کونسل میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواران 10اور 11اگست کو ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ 12اور 13اگست کو امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ فیصلوں کے خلاف اپیل 15اگست تک کی جاسکے گی جن پر 17اگست تک فیصلہ جات سنائے جائیں گے۔ امیدواران 18اگست تک اپنے کاغذا ت نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 18اگست کو امیدواروں کے انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی لسٹ آویزاں کردی جائے گی۔ پولنگ 24اگست کو ہوگی۔  
تازہ ترین