• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے کو تیسا ……

اے آئی ملازمت کے امیدواروں کا فیصلہ کرنے لگی ہے۔

میں نے تین جابز کے لیے اپلائی کیا تھا۔

ہر بار اے آئی چیٹ بوٹس نے میرے سی وی کا معائنہ کیا۔

مجھ سے سوالات کیے۔

اس کے بعد میری درخواستیں مسترد کردیں،

میں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

ڈوڈو ہنسا اور اس نے الٹی کہانی سنائی،

میں نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیا

کہ مجھے اے آئی چیٹ بوٹ کی سبسکرپشن چاہیے۔

چیٹ جی پی ٹی، گوگل جمنائی اور مائیکروسافٹ کوپائلٹ نے اپلائی کیا۔

میں نے باری باری تینوں کے انٹرویو کیے۔

اس کے بعد تینوں کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین