• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمنا بھاٹیا نے 36 سال کی عمر میں فٹ رہنے کا راز بتا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بولی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے 36 سال کی عمر میں فٹ رہنے کا راز بتادیا۔ اداکارہ نے اپنی پسندیدہ ڈشز دال چاول، کھچڑی، کڑی چاول، A1سموسہ اور صحت مند غذا کی عادات سے پردہ اٹھایا۔ انڈین میڈیا کے مطابق تمنا نے اپنی روزمرہ خوراک اور فٹنس کے راز کے بارے میں گفتگو کی۔ 36 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا پر زور دیتی ہیں۔ تمنا نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ روایتی ڈشز میں دال چاول، کھچڑی، اور کڑی چاول شامل ہیں، جو نہ صرف سادہ اور غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ ان کے روزمرہ کے مینو کا حصہ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بعض اوقات A1 کا سموسہ (مخصوص برانڈ) بھی پسند کرتی ہیں، جو ان کے کھانے کے شوق میں شامل ہے۔ تمنا کا ماننا ہے کہ صحت مند رہنے کا مطلب صرف ورزش کرنا نہیں بلکہ روزانہ کی خوراک میں اعتدال اور متوازن انتخاب کو ترجیح دینا بھی اہم ہے۔ انہوں نے فالوورز کو یہ نصیحت بھی دی کہ سادہ اور قدرتی کھانے کو ترجیح دیں تاکہ جسمانی فٹنس اور توانائی برقرار رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید