کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے فیکٹری میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا ہے۔
کے ایم سی اور ریسکیو سمیت 13 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لفٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، کولنگ کا عمل 2 سے 3 گھنٹے جاری رہے گا۔