• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک: پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او سعود خان کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔

پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید