• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

البانیا میں حکومت کے خلاف کرپشن الزامات پر متعدد مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔

مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پیٹرول بم پھینکے اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج کا آغاز نائب وزیراعظم بیلندا بلوکو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کرنے پر ہوا۔

نائب وزیراعظم سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید