سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے نجکاری کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی جو بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے شاندار ماضی کی بحالی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ نجکاری کمیشن نے پاکستان کے بڑے بزنس گروپوں کو بولی میں شامل کرنے کے لیے بہترین کوششیں کیں۔
سابق نگراں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بزنس گروپوں کو قومی ایئر لائن کے 75 فیصد شیئرز اور مینجمنٹ کی آفر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولی جمع کرائی ہے۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے 75 فیصد حصص کی بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، بولیاں آج کھولی جائیں گی۔