• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چاہتی ہے تمام ادارے پاؤں پر کھڑے ہوں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ادارے پاؤں پر کھڑے ہوں، پی آئی اے کی بولی میں جیت پاکستان کی ہوئی۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی کے عمل کے دوران وفاقی وزیر نے گفتگو کی اور کہا کہ بولی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ادارے پاوں پر کھڑے ہوں، ملکی سرمایہ کاروں کا آگے آنا خوش آئند ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بولی لگانے والے تمام پاکستانی ہیں، کان کنی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

قومی خبریں سے مزید