• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کا راز……

دولت کیسے کمائی جائے؟

میں نے یہ سوال دنیا کے عظیم ذہنوں کے روبرو رکھا۔

سقراط نے کہا: علم اصل دولت ہے، اور سوال اس کا راستہ۔

نطشے نے بتایا: طاقت دولت کی کنجی ہے، ارادہ اس کی راہ گزر۔

علامہ اقبال نے فرمایا: خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر۔

آئن اسٹائن بولا: سائنسی تحقیق کی سڑک دولت تک جاتی ہے۔

ان اقوال نے مجھے بہت متاثر کیا۔

پھر مجھے ایک معروف یوٹیوبر ملا،

جب میں نے اس سے سوال کیا، تو اس نے آنکھ ماری۔

کہا: آسان سا طریقہ ہے، سنسنی خیز تھمب نیل بناؤ،

جھوٹ کی دکان سجاؤ،

اور دولت مند بن جاؤ۔

تازہ ترین