اسلام آ باد (نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ سسٹم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔بہتر تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی سے میگا پروجیکٹس کی مانٹیرنگ بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پلاننگ کمیشن میں منصوبوں کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد ونگ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پلاننگ کمیشن کا کام بڑے منصوبوں کی مانیٹرنگ کرنا اور وقت پر عمل درآمد کروانا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مانیٹرنگ سسٹم سے ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپارکو کے ساتھ مل کر سی پیک کے بڑے منصوبوں کی سپیس ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نگرانی کی جائے۔