وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے، سہیل آفریدی لاہور میں تین روزہ قیام کریں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی براستہ موٹر وے لاہور جارہے ہیں، سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے۔
سی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوٹ لکھپت جیل جانے کا امکان ہے، وہ اسیر رہنماؤں کے گھروں کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران سہیل آفریدی کئی اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کا امکان ہے، علاوہ ازیں سہیل آفریدی زمان پارک بھی جائیں گے۔