بودم……
اردو کانفرنس کے اجلاسوں میں ہزاروں افراد آتے ہیں۔
لٹریچر فیسٹیول بھی آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔
ان میں کتابوں کے اسٹال لگتے ہیں۔
بک فئیر بھی ہر سال ہوتا ہے۔
ان میں کروڑوں کی کتابیں فروخت ہوتی ہیں۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو کا مستقبل روشن ہے،
میں نے جذباتی ہوکر تقریر جھاڑی۔
ڈوڈو نے مجھے ایسے دیکھا جیسے میرا دماغ چل گیا ہو۔
کیا ہوا؟ میں نے کھسیا کے پوچھا۔
ڈوڈو نے ملامتی نظر سے دیکھتے ہوئے کہا،
بے دال کے بودم،
اردو کا مستقبل کتابیں پڑھنے سے روشن ہوگا،
کتابیں خریدنے بیچنے سے نہیں۔