لندن کے ساؤتھ ہال چرچ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 70 فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
چرچ کے گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دوسری منزل اور چھت تک پھیل گئی، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
عوام کی جانب سے ہنگامی نمبروں پر متعدد کالز موصول ہونے کے بعد قریبی فائر اسٹیشنز سے عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا جس کے بعد امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی آئی۔