جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ زبان پر ’را‘ کا لفظ آتے ہی بات ختم ہوجاتی ہے، ایجنسیاں کیوں بار بار رُک جاتی ہیں اورہم بری الذمہ ہوجاتے ہیں ، اس طرح بری الذمہ نہیں ہواجا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول ہویا باچاخان یونیورسٹی کاواقعہ کوئی شک نہیں یہ ناکامی ہیں،کسی بھی دفاعی ادارے کے اندر ہونے والے واقعات ناکامی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سانحہ کوئٹہ کو ہم ہلکا لےرہے ہیں، بس’را‘ کا نام لے لو تو بات ختم ہوجاتی ہے، حکومت بیٹھے، دوستوں، اداروں کو بٹھائے، پالیسی اورحکمت عملی کا جائزہ لے، حکومت دیکھے کہ خامیاں کیا ہیں اور ان کو دور کیا جائے۔