• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجو ……

آپ نے مکان دس لاکھ مہنگا خرید لیا،

عبدل صاحب نے اظہار ہمدردی کیا۔

ہاوس بلڈنگ کی قسط زیادہ ہے۔ آپ پھنس گئے،

مرزا صاحب نے آنکھیں مٹکائیں۔

اس میں اثر ہے۔ محلے میں بھوت بنگلہ مشہور تھا،

خان صاحب نے سرگوشی کی۔

اس کی بنیادیں بھی کمزور ہیں،

شیخ صاحب نے ناک سکیڑی۔

میرا بیٹا یہ باتیں سن کر پریشان ہوتا رہا۔

محلے دار چائے پی کر چلے گئے تو بیٹے نے پوچھا،

پاپا، کیا ہم نے غلط سودا کرلیا؟ یہ کون لوگ تھے؟میں ہنس پڑا،

بیٹے، یہ لوگ بجو تھے۔

بجو کا کام کیڑے نکالنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین