گوادر ( نامہ نگار ) آل سندھ بلوچستان اینڈ ایران ناک آؤٹ فٹبال ٹورنا منٹ پرواز کلب چاہ بہار ایران کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں گنجیں گوادر کو ایک گول سے شکست ہوئی۔میچ کا واحد گول اسٹرائیکر زبیر نے کیا۔ میچ کے آغاز سے قبل سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خا موشی اختیار کی گئی ۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع گوادر تھے۔انہوں نے دونوں ٹیموں کو پچاس پچاس ہزار روپے انعام بھی دیا ۔