• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیگانی……

کیا یہ سچ ہے کہ تمہارے ماموں اپنے شہر کے پہلے پی ایچ ڈی تھے؟

میں نے پوچھا۔

یہ سچ ہے، ڈوڈو نے جواب دیا،

انھوں نے امریکا سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کیا۔

ساری زندگی پڑھاتے رہے۔ بیس سے زیادہ کتابیں لکھیں۔

دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر رہے۔

حکومت نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔

میں نے رشک سے یہ تفصیل سنی۔ پھر پوچھا،

ڈوڈو، تمہارے ماموں عظیم انسان ہیں۔

پھر بھی تم ان سے ملنا پسند نہیں کرتے؟

ڈوڈو نے منہ بناکر کہا،

ہمیں جو سیاسی رہنما پسند ہے،

ماموں اسکی مخالف پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔

تازہ ترین